📍 Shahbazpur Kalan, Dist. Sambhal, Uttar Pradesh, India📍 شہباز پور کلاں، ضلع سنبھل، اتر پردیش، انڈیا Affiliated with Darul Uloom Deoband • Est. 2009ملحقہ دارالعلوم دیوبند • سنِ قیام ۲۰۰۹ء
Home / About & Facultyہوم / تعارف و اساتذہ

About Darul Uloom Siddiqiaتعارفِ دارالعلوم صدیقیہ

Established in 2009 at Shahbazpur Kalan, District Sambhal, Uttar Pradesh — dedicated to religious knowledge, moral upbringing, and community service.۲۰۰۹ء میں شہباز پور کلاں، ضلع سنبھل، اتر پردیش میں قائم ہونے والا دینی، تعلیمی اور تربیتی ادارہ۔

Institutional Introductionادارے کا تعارف

Nurturing Faith, Character, and Scholarship Since 2009۲۰۰۹ء سے علم و عمل اور اخلاقی تربیت کا مرکز

Darul Uloom Siddiqia, located in Shahbazpur Kalan, District Sambhal (U.P.), was founded in 2009 with the mission of imparting authentic Quranic and Islamic education alongside moral and practical character building.

دارالعلوم صدیقیہ، شہباز پور کلاں، ضلع سنبھل، اتر پردیش ایک دینی، تعلیمی اور تربیتی ادارہ ہے، جس کا قیام ۲۰۰۹ء میں عمل میں آیا۔ ادارے کا مقصد طلبہ کو قرآنِ کریم اور دینی علوم کی تعلیم دینے کے ساتھ ان کی اخلاقی و عملی تربیت کرنا ہے۔

The institution is affiliated with Darul Uloom Deoband and holds formal endorsements from Mazahir Uloom Saharanpur, Nadwatul Ulama Lucknow, Jamiat Ulama-i-Hind, and Madrasa Shahi Moradabad. Eminent scholars and community leaders regularly visit the Madrasa, and local residents consult the institution for religious rulings and Islamic guidance.

دارالعلوم صدیقیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط ہے اور اسے مظاہر علوم سہارنپور، ندوۃ العلماء لکھنؤ، جمعیۃ علماء ہند اور مدرسہ شاہی مرادآباد کی تصدیق حاصل ہے۔ یہ ادارہ اہلِ علم کے نزدیک معتمد ہے چناں چہ مذکورہ اداروں و دیگر معتمد تنظیموں سے متعدد باکمال علماء اور سرکردہ شخصیات مدرسہ تشریف لا چکی ہیں اور لاتی رہتی ہیں، اسی طرح علاقے کے عوام دینی مسائل اور اسلامی رہنمائی کے لیے بھی اس مدرسے سے رجوع کرتے ہیں۔ فالحمد للہ علی ذلک۔

Darul Uloom Siddiqia Campus
Milestones & Recognitionنمایاں خصوصیات اور کامیابیاں

Key Achievements & Traditionsادارے کی منفرد روایات اور علمی اعزازات

🕋

10-Year Service Umrah Award for Teachersدس سالہ خدمات پر عمرہ ایوارڈ

As a mark of deep gratitude and respect for teachers, Darul Uloom Siddiqia honors teachers who complete 10 years of dedicated religious and educational service with a sponsored Umrah pilgrimage. So far, two esteemed teachers—including Master Mobin Sahab—have been honored with the Umrah Award.

ادارے کی ایک مبارک روایت یہ ہے کہ کسی استاذ کی دس سالہ دینی و تدریسی خدمت مکمل ہونے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں عمرے کے سفر کا ہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔ اب تک مدرسہ کے دو اساتذہ (بشمول ماسٹر مبین صاحب) کو اس عمرہ ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

🏆

Top Positions in Rabita Madaris-e-Islamia Examsرابطہ مدارس اسلامیہ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن

Students of Darul Uloom Siddiqia regularly achieve top ranks in collective examinations and academic competitions conducted by Rabita Madaris-e-Islamia Arabia Darul Uloom Deoband (Western U.P. Zone-2).

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مغربی یوپی حلقہ نمبر ۲ کے اجتماعی امتحان اور علمی مسابقات وغیرہ میں دارالعلوم کے طلبہ مسلسل نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔